پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا آغاز ہوچکا ہے ، اعزاز چوہدری ،مذاکرات سے ہی تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے ،بہتر تعلقات سے دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوسکتے ہیں ، سیکرٹری خارجہ کا بیان

اتوار 22 مارچ 2015 10:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء ) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کی بحالی کا آغاز ہوچکا ، مذاکرات کے ذریعے ہی تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کا آغاز ہوچکاہے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اب یہ سلسلہ آگے بڑھنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے بہتر تعلقات چاہتا ہے بہتر تعلقات سے ہی دونوں ممالک کے عوام خوشحال ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات سے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے اور سنجیدہ مذاکرات سے ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :