امید ہے آئندہ ہفتے جوڈیشل کمیشن بن جائے گا،شیری مزاری ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ..
تازہ ترین : 1

امید ہے آئندہ ہفتے جوڈیشل کمیشن بن جائے گا،شیری مزاری ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے،اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ آج پارٹی اجلاس میں کرینگے،بیان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء)ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ ہفتے جوڈیشل کمیشن بن جائے گا،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ قبول کریں گے،اسمبلیوں میں واپسی کا فیصلہ آج پارٹی اجلاس میں کرینگے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ خوش آئند ہے،کمیشن45روز میں فیصلہ دے گا،جوڈیشل کمیشن جو فیصلہ دے گا ہمیں قبول ہوگا،تمام جماعتیں جوڈیشل کمیشن کو دھاندلی کے ثبوت پیش کرسکیں گی،دھاندلی کے تمام ثبوت پیش کریں گے

وقت اشاعت : 22/03/2015 - 10:07:59

اپنی رائے کا اظہار کریں