مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے، آصف زرداری ..
تازہ ترین : 1

مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے، آصف زرداری ،اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے تاکہ تمام مسائل جمہوری انداز میں حل ہوسکیں، رحمن ملک سے ملاقات میں گفتگو،ملاقات میں سیاسی صورتحال ، ایم کیو ایم سے ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے،اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے تاکہ تمام مسائل جمہوری انداز میں حل ہوسکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر رحمن ملک سے ملاقات میں کیا جنہوں نے ہفتہ کے روز بلاول ہاوٴس میں ان سے ملاقات کی ۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال ،پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔رحمن ملک نے سابق صدر کو وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر ہونے والے اتفاق رائے سے بھی آگاہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعہ طے ہونا جمہوری عمل کی مضبوطی کی علامت ہے ۔

اس پالیسی کو جاری رہنا چاہیے تاکہ تمام مسائل جمہوری انداز میں حل ہوسکیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھی ملک میں جمہوری عمل کی مضبوطی کے لیے مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لیے سیاسی قوتوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 22/03/2015 - 10:07:00

اپنی رائے کا اظہار کریں