خیبر ایجنسی، آپریشن خیبر دو میں7 دہشتگرد ہلاک،سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے اہم پہاڑی حصوں پر قبضہ ،دہشتگرد اپنے ٹھکانوں سے بھاگ کر سرحد کی جانب فرار ہورہے ہیں ، عاصم سلیم باجوہ ،آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو میں 7جوان شہید ،80دہشتگرد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، پاک افغان بارڈر پر حالات بہتر ہورہے ہیں ،ترجمان پاک فوج

اتوار 22 مارچ 2015 10:05

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مارچ۔2015ء)خیبر ایجنسی میں خیبر دو آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے سات دہشت گردہلاک اور دس دیگر زخمی کردئیے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گر دوں کیخلاف کارروائی کی جس کے دوران سات دہشتگرد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے اہم پہاڑی عہدوں پر بھی قبضہ کر لیا۔

ادھرپاک فوج کے ترجمانمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آ پریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو میں اب تک 7جوان شہید ہوئے جبکہ 80دہشتگرد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، دہشتگرد اب اپنے ٹھکانوں سے بارڈر کی جانب بھاگ رہے ہیں ۔ ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو مکمل قوت کے ساتھ جاری ہے اور دہشتگردوں کے مکمل صفایا تک آپریشنز جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر ٹو میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا ہے آپریشنز میں اب تک 7جوان شہید ہوئے جبکہ 80 دہشتگرد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اب اپنے ٹھکانوں سے بھاگ رہے ہیں اور سرحد کی جانب راہ فرار اختیار کررہے ہیں پاک افغان سرحد پر حالات بہتر ہورہے ہیں