وادی تیراہ ، سنگر پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی ، 4 دہشت گرد ہلاک

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:09

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) وادی تیراہ کے علاقے سنگر پوسٹ پر سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد دہشتگردوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز حساس اداروں کی رپورٹ پر وادی تیرا کے علاقے سنگر پوسٹ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی سے مختلف مقامات پر دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے معاشی کارروائیوں کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں اور متعدد دہشت گردوں کی زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر سنگر پوسٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :