مچھ جیل میں سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کا پھانسی سے قبل اہلیہ کے نام خط،اہلیہ سے بیٹے کو سیاست سے دور رکھنے کی تلقین

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)مچھ جیل میں سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کا پھانسی سے قبل اہلیہ کے نام خط سامنے آگیا۔ خط میں صولت مرزا نے اہلیہ سے بیٹے کو سیاست سے دور رکھنے کی تلقین کی ہے۔مچھ جیل میں سزائے موت کے قیدی صولت مزرا نے اپنی اہلیہ نے نام خط میں لکھا کہ ان کے بیٹے کو سیاست سے دور رکھا جائے۔ اہلیہ کے نام خط صولت مرزا نے جیل حکام کے حوالے کیا۔

(جاری ہے)

وصیت کی جگہ لکھے گئے خط میں صولت مرزا نے اس بات کا اظہار بھی کیا کہ ایم کیو ایم نے اسے دھوکا دیا۔ اہلیہ بیٹے کو اسپورٹس مین بنائیں۔ خط میں صولت مرزا کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا جازم جب بڑا ہوگا تو میں اس دنیا میں موجود نہیں ہونگا۔صولت مرزا نے17 سال تک قانونی جنگ لڑنے پر اہلیہ کی ہمت کو بھی سراہا اور خط میں تلقین کی کہ وہ کرائے کا گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر چلی جائے۔خط میں صولت مرزا نے بہنوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے بھائی کو تاکید کی کہ وہ غصے اور غم سے مرغوب ہوکر کسی سیاسی جماعت میں شامل نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :