فاٹا سے 4سینٹرز منتخب ،تاج محمد آفریدی ،اورنگزیب خان ،حاجی مومن خان آفریدی،اور سجاد حسین طور ی کامیاب قرار پائے،فاٹا کے چار ممبران کا سینٹ انتخابات کا بائیکاٹ

ہفتہ 21 مارچ 2015 07:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) سینٹ انتخابات میں فاٹا کے 7قومی اسمبلی کے ممبران نے 4سینٹرز کا منتخب کر لیا ،تاج محمد آفریدی ،اورنگزیب خان ،حاجی مومن خان آفریدی،اور سجاد حسین طور ی کامیاب قرار پائے،فاٹا کے چار ممبران نے سینٹ انتخابات کا بائیکاٹ کر لیا،فاٹا سے سینٹ کے انتخابات جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر2میں منعقد ہوئے انتخابات میں فاٹا کے 36امیدوارو ں نے حصہ لیاپولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی اور بغیر کسی وقفے کے 4بجے تک جاری رہی فاٹا کے 7ممبران قومی اسمبلی حاجی نذیر خان ،بلال الرحمن،ساجد حسین طوری ،سید غازی گلاب جمال ،بسمہ اللہ خان ،الحاج شاہ گل آفریدی اور نصیر خان نے پولنگ شروع ہوتے ہی اپنے ووٹ کاسٹ کر لئے جبکہ جمالدین،قیصر جمال ،شہاب الدین اور غالب خان نے الیکشن کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے بائیکاٹ کر لیاالیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ مقررہ وقت تک پارلیمنٹ میں موجود رہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تاج محمد آفریدی نے 7ووٹ،اورنگزیب خان نے 7ووٹ،حاجی مومن خان آفریدی نے6جبکہ سجاد حسین طوری نے بھی6ووٹ حاصل کئے ایک ووٹ ثناء اللہ نے حاصل کیا جبکہ ایک ووٹ شمالی وزیر ستان ایجنسی سے تعلق رکھنے والے پیر عقل شاہ نے حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :