الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے کنٹونمنٹس علاقو ں میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا،کاغذات نامزدگی23اپریل کو جاری کئے جائینگے ، جمع کروانے کی تاریخ 29سے 31مارچ ہے ،2اپریل کو سکروٹنی ،25اپریل کو انتخابات ہونگے ،کامیاب امیدواروں کا اعلان 28اپریل کو ہوگا

ہفتہ 21 مارچ 2015 07:37

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے کنٹونمنٹس علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ کنٹونمنٹس علاقوں میں انتخابات پچیس اپریل کو ہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے کنٹونمنٹس علاقوں میں بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے کنٹونمنٹس علاقوں میں بلدیاتی الیکشن پچیس اپریل کو ہوں گے جبکہ الیکشن میں حصہ لینے والوں کو کاغذات نامزدگی 23 اپریل کو جاری کئے جائینگے اور کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 29مارچ سے 31 مارچ تک ہوگی جبکہ دو اپریل سے چودہ اپریل تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کی جائے گی جبکہ دس اپریل تک کاغذات واپس لے جاسکیں گے گیارہ اپریل کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کردی جائے گی جس کے بعد ملک بھر کے کنٹونمنٹ علاقوں میں بلدیاتی الیکشن پچیس اپریل کو ہونگے جبکہ کامیاب امیدواروں کا اعلان اٹھائیس اپریل کو کیا جائے گا ۔