اسرائیل کی سفارتی حمایت کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں: امریکا

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:32

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)امریکا کا کہنا ہے وہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی سفارتی حمایت جاری رکھنے کے فیصلے کا از سر نو جائزہ لے رہا ہے۔دارالحکومت میں میڈیا بریفنگ کے دوران وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو کے فلسطینی مسئلے کے حل کے لئے دو ریاستی نظریے سے مکرنے کے بیان کے بعد امریکا کو اپنی مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اسرائیل میں حالیہ انتخابی مہم کے دوران نتن یاہو نے اپنے ایک بیان میں فلسطینی ریاست قائم نہ ہونے دینے کی بات کی اور دو ریاستی حل پر اپنے موٴقف سے ہٹ گئے۔ انکے بیان کی روشنی میں یہ ضروری ہو گیا ہے کہ امریکا اس معاملے پر اپنی پوزیشن کا جائزہ لے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے۔ دوسری طرف نتن یاہو نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل چاہتے ہیں لیکن حالات کو بدلنا ہو گا۔ انہوں نے زور دیا کہ فلسطینی ریاست کو غیر مسلح ہونا ہو گا۔ انہوں نے امریکا کے ساتھ اپنے اختلافات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور کہا دونوں ملکوں کی دوستی ٹوٹ نہیں سکتی۔

متعلقہ عنوان :