داعش نے فلوجہ میں 9 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، قتل کئے گئے افراد فلوجہ میں داعش کے مراکز کے بارے میں عراقی فوج کو مخبری کرتے تھے ،داعش

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)شدت پسند گروپ دولت اسلامی "داعش" نے ایک نئی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں عراق کے شمالی شہر فلوجہ سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں گولیاں مار کر ہلاک کرتے دکھایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق داعش کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے عراقی شہریوں پر جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گولیاں مارنے سے قبل ان تمام افراد کے اعترافی بیانات بھی لیے گئے۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ فلوجہ میں داعش کے مراکز کے بارے میں عراقی فوج کو مخبری کرتے رہے ہیں۔ویڈیو فوٹیج میں سیاہ لباس میں ملبوس نقاب پوش داعشی جنگجوؤں کو ایک ایک یرغمالی کو پکڑ کر ایک کھلی جگہ لاتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حراست میں لیے گئے تمام افراد کو نارنگی رنگ کا لباس پہنچایا گیا ہیاور ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ان کے ہاتھ پشت پر باندھے گئے ہیں۔

انہیں گھٹنوں کے بل بٹھانے کے بعد پیچھے کھڑے جنگجو انہیں پستول سے ایک ایک کرکے گولیاں مار رہے ہیں۔قتل کیے گئے افراد کی شہریت اور ان کے پیشے کے بارے کیں کوئی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ ان میں بعض خوف کی حالت میں ٹوٹی پھوٹی عربی میں بھی بات کرتے دکھائے گئے ہیں۔اسی فوٹیج کے ایک دوسرے کلپ میں ایک داعشی جنگجو کو یہ دعویٰ کرتے دکھایا گیا ہے کہ تنظیم حال ہی میں فلوجہ میں جاسوسوں کا ایک گروپ پکڑنے میں کامیاب ہوئی ہے جس سے وابستہ بعض عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :