شفقت حسین جرم کرتے وقت 13 نہیں 23 سال کا تھا،پولیس ریکارڈ
تازہ ترین : 1

شفقت حسین جرم کرتے وقت 13 نہیں 23 سال کا تھا،پولیس ریکارڈ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) معصوم بچے کا قاتل شفقت حسین جرم کرتے وقت 13نہیں 23 سال کا تھا۔پولیس کرمنل آفس ریکارڈ کے مطابق مجرم کا پورا نام شفقت حسین قریشی ولد شاہ زمان ہے۔ ملزم کی عمر 23 سال اور قد 5 فٹ 8 انچ ہے۔ ریکارڈ میں مجرم کا رنگ گورا، بال سیاہ درج ہیں۔ گرفتاری کے وقت مجرم شلوار قمیض میں ملبوس تھا اور مجرم کا پتہ مکان نمبر 502 ای، نیو سبزی منڈی یونیورسٹی روڈ درج ہے۔

مجرم اردو اور ہندکو زبان بولتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گرفتاری کے وقت شفقت حسین 20 سے 22 سال کا تھا اور شفقت حسین کی بڑی بڑی مونچھیں تھیں۔ شفقت حسین اپنی مونچھوں کو تاوٴ بھی دیتا تھا چھوٹے لڑکے کی مونچھیں اتنی بڑی نہیں ہوتیں۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا 13 سال کا لڑکا چوکیداری کیسے کر سکتا ہے۔

وقت اشاعت : 21/03/2015 - 09:03:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں