کراچی‘ ایف آئی اے کی کارروائی‘14 بھارتی تارکین وطن گرفتار

ہفتہ 21 مارچ 2015 09:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء)کراچی میں ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم چودہ بھارتی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور کریم آباد میں کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے غیر قانون طور پر مقیم چودہ بھارتی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق بھارتی شہریوں نے رشوت کے عوض پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیئے اور بعد ازاں گرفتار افراد نے بھارتی کارڈز جلا دیئے تھے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث نادرا ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔