متحدہ کے کسی رہنماء کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا‘ کوئی بھی نام طے شدہ ..
تازہ ترین : 1

متحدہ کے کسی رہنماء کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا‘ کوئی بھی نام طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہی شامل کیا جائیگا، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کسی رہنماء کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا گیا، کوئی بھی نام طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہی شامل کیا جائے گا۔ جمعہ کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ای سی ایل میں متحدہ قومی موومنٹ کے کسی رہنماء کا نام نہیں ڈالا ہے، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا جائے گا اور کوئی بھی نام اس طے شدہ طریقہ کار کے تحت ہی شامل کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/03/2015 - 09:01:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں