پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی

ہفتہ 21 مارچ 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مارچ۔2015ء) پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا امکان اوگرا نے قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی ہے جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کا امکان ہے اوگرا 28 مارچ کو پٹرولیم مصنوعات میں 4 روپے سے زائد کمی کی سمری وزارت داخلہ کو ارسال کرے گا جس میں ہائی اسپیڈ پیٹرول کی 4 روپے 50 پیسے‘ لائیٹ پٹرول 2 روپے 45 پیسے‘ ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 10 پیسے‘ لائٹ ڈیزل 2 روپے 77 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے تک کمی کی سفارش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اوگرا کی سفارش پر منظوری کے بعد یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :