ویمن کرکٹ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا،اسماویہ ..
تازہ ترین : 1
ویمن کرکٹ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ..

ویمن کرکٹ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا،اسماویہ اقبال میچ کی بہترین کھلاڑی قرار

شارجہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء ) پاکستان کی ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 102 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ مرینا اقبال نے 42 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اسماویہ اقبال عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں، انہوں نے 3 وکٹیں اور ناقابل شکست 23 رنز بنائے۔

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 08:01:18

اپنی رائے کا اظہار کریں