الطاف حسین سے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے ،شیخ رشید،” جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں ..
الطاف حسین سے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے ،شیخ رشید،” جس نے بھی گاجریں ..

الطاف حسین سے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے ،شیخ رشید،” جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں بھی درد ہو گا“،صحافیوں سے گفتگو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے الطاف حسین کے بعد ان کا نمبر ہے جنہوں نے نائن زیرو آپریشن کی حمایت کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی سیاست میں رواں سال بہت اہم ہے ،تین ماہ میں ملک میں تبدیلی جائے گی ، لاہور میں ہونے والا دھرنا جوڈیشل کمیشن اور این اے 122 کیلئے ہوگا ،نائن زیرو آپریشن کے بعد پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ فوج پیچھے چھپ کر سب کا احتساب کررہی ہے اور یہ احتساب الطاف حسین سے شروع ہو چکا ہے اور اب ان کی باری ہے جنہوں نے نائن زیرو آپریشن کی حمایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں بھی درد ہو گا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جتنا اس دفعہ گھٹنے ٹیکے ہیں اتنا پہلے کبھی نہیں دیکھا

وقت اشاعت : 20/03/2015 - 09:29:01

اپنی رائے کا اظہار کریں