صولت مرزا کی ویڈیو بیان سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں ، سرفراز بگٹی،گزشتہ رات ڈیتھ سیل میں بے ہوشی کی وجہ سے پھانسی تین دن کیلئے موخر کر دی گئی، وفاقی وزارت داخلہ کو صولت مرزا کی صحت کے متعلق آگاہ کر دیا گیا،صوبائی وزیر داخلہ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 20 مارچ 2015 09:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صولت مرزا کی ویڈیو بیان سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں گزشتہ رات ڈیتھ سیل میں بے ہوشی کی وجہ سے پھانسی تین دن کیلئے موخر کر دی گئی اور وفاقی وزارت داخلہ کو صولت مرزا کی صحت کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی داخلہ نے کہا کہ صولت مرزا بیان کہاں ریکارڈ ہوا تعین کے بعد تحقیقات ہوگی صولت مرزا کی ویڈیو ڈیتھ سیل کی ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہوگا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب صولت مرزا کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت میں ان کی صحت کے بارے آگاہ کیا تھا اور وفاقی حکومت نے صولت مرزاکی پھانسی 72گھنٹوں کیلئے موٴخر کردی گئی ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صولت مرزا کو عدالت میں پیش کرنے سے متعلق ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیاانہوں نے کہا کہ نادراہر طرح کے حالات میں اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہا ہے موبائل سروسز کیلئے نادرا کو سیکورٹی فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ 40ہزار لاکھ شناختی کارڈز کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد ان بلاک شناختی کارڈز جاری کردئیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :