الیکشن ٹربیونل، این اے 125کے مزید تین پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل، آئندہ سماعت پریزائڈنگ افسران طلب

جمعہ 20 مارچ 2015 09:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125کے مزید تین پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیاہے۔فاضل ٹربیونل نے آئندہ سماعت پریزائڈنگ افسران کو طلب کر لیا ہے۔ ٹربیونل کا کہنا ہے کہ جس پولنگ سٹیشن میں بے ضابطگیاں پائی گئیں اس کے پریزائڈنگ افسر کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

این اے 125میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور مبینہ دھاند لی کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کی طرف سے دائر درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے این اے 125 کے 10 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور ریکارڈ کے معائنہ کا حکم دیا جس کے بعدالیکشن ٹربیونل نے از خود 10پولنگ اسٹیشنز کا انتخاب کرلیا اور گنتی کا عمل شروع کر دیا جس میں 5پولنگ اسٹیشنز سے خواجہ سعدرفیق اور5سے حامد خان کامیاب ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ۔ جبکہ انکے مد مقابل تحریک انصاف کے رہنما حامد خان شکت کھا گئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی اہلیت کو چیلنج کر دیا۔