میا نوالی اور اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے 4 مجرموں کوپھانسی دیدی گئی ، اڈیالہ جیل میں دو سگے بھا ئیو ں سمیت تین افراد جبکہ میانوالی میں مجرم عبدالستار خان کو تختہ دار پر لٹکایا گیا، ملتان میں قتل کے مجرم کو 24 مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائیگا

جمعہ 20 مارچ 2015 09:22

راولپنڈی,میانوالی ، ملتا ن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء) میا نوالی اور اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے 4 مجرموں کوپھانسی دیدی گئی۔اڈیالہ جیل راولپنڈی حکام کے مطابق اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے 3 مجرموں کوپھانسی دی گئی ہے، گلستان خان تھانا کلر سیداں میں قتل کامجرم تھا۔ گلستان خان نے دو افراد کو کلر سیداں میں قتل کیا تھا، محمداصغراورغلام محمد دونوں بھائی تھے اور دونوں پر تھاناجاتلی میں قتل کے مقدمات درج تھے۔

ادھرمیانوالی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی مجرم عبدالستار خان کو پھانسی دے دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق مجرم عبدالستار خان نے 1992 میں دشمنی کی بنا پر عزیز جہاں نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔ مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر عبدالستار خان کو موت کی سزا سنائی تھی۔

(جاری ہے)

مجرم کی معافی کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ دریں اثنا ء سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے ایک اور مجرم کو 24 مارچ کے روز تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

سنٹرل جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ کی طرف سے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہو گئے ہیں 1993 میں نصراللہ نے اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے احاطہ عدالت میں ملزم کو قتل کر دیا تھا اس وقوعہ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا تھا نصراللہ کی تمام عدالتوں اور صدر مملکت سے رحم کی اپیل خارج ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے قتل کے مجرم کے 24 مارچ صبح ساڑھے 5 بجے تختہ دار پر لٹکانے کے وارنٹ جاری کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :