عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، جواد ظریف

جمعہ 20 مارچ 2015 09:37

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء)ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ انکی امریکی ہم منصب سے ہونے والی گفتگو مذاکراتی عمل کے لیے مفید رہی ہے۔ ظریف کے مطابق جوہری مذاکرات میں پیش رفت ضرور ہوئی ہے لیکن ابھی بھی بہت سارے حل طلب معاملات باقی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں کہی ۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین ہری مذاکرات کا نیا دور اب چوتھے دن میں داخل ہو گیا ہے۔ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی کہا تھا کہ مذاکرات میں مشکل معاملات پر گفتگو جاری ہے اور پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ ایرانی جوہری پروگرام کی حتمی ڈیل کے لیے ابتدائی فریم ورک کو طے کرنے کی تاریخ اکتیس مارچ ہے۔

متعلقہ عنوان :