اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 کی منظوری دیدی ،گندم اور گندم کی اشیاء کی درآمد پر 25 فیصد یکساں ریگولیٹری ڈیوٹی وصول کرنے کا فیصلہ، پنجاب اور سندھ میں گندم کی برآمد کیلئے ایک ماہ کی توسیع کردی

جمعہ 20 مارچ 2015 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مارچ۔2015ء) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی)نے جمعرات کو اسلام آباد میں اپنے ایک اجلاس میں نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2015 کی منظوری دیدی۔وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم اور گندم کی اشیاء کی درآمد پر 25 فیصد یکساں ریگولیٹری ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب اور سندھ میں گندم کی برآمد کیلئے ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دھاتی اشیاء کی درآمد پر 12.5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی وصول کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان مشین ٹول فیکیڑی کے ملازمین کے لئے 3ماہ کی تنخواہ کی منظوری دی ہے ۔ اجلاس میں گندم اور دیگر مصنو عات کی درآمد پر 25فیصد ریگولیڑی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے پنجاب اور سندھ کے لئے گندم کی برآمدت پر ایک ماہ کا مزید اضافہ کر دیا گیا اس کے علاوہ ہاٹ رول ، پائپ اور دیگر منصوعات پر 12 فیصد ریگو لیٹری ڈیوٹی لیوی مقرر کرنے کا بھی منظوری دی گئی

متعلقہ عنوان :