مصباح الحق ہار کا خوف دل سے نکال لیں،آسٹریلیا کے خلاف یاسرشاہ اور یونس خان کو ..
تازہ ترین : 1
مصباح الحق ہار کا خوف دل سے نکال لیں،آسٹریلیا کے خلاف یاسرشاہ اور یونس ..

مصباح الحق ہار کا خوف دل سے نکال لیں،آسٹریلیا کے خلاف یاسرشاہ اور یونس خان کو ضرور کھلائیں، عمران خا ن کا مشورہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)تحریک انصاف کے چےئرمین اور سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ مصباح الحق ہار کا خوف دل سے نکال لیں،آسٹریلیا کے خلاف یاسرشاہ اور یونس خان کو ضرور کھلائیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عرفان کی ٹیم میں نہ ہونے سے نقصان ہوگا،ایک روزہ کرکٹ میں بھی وکٹیں لے کر ہی میچ جیتنا ہوتا ہے۔ایڈیلیڈ میں لیگ سپنر کو کھلانا ہوگا،5باؤلروں کے ساتھ جانا چاہتے اور آسٹریلیا کی باؤلنگ اچھی ہے یونس خان کو ضرور کھلانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی فائنل میں اگر پاکستان کا مقابلہ بھارت سے آتا ہے تو بھارت پر دباؤ ہوگا۔مصباح الحق کو کوارٹرفائنل میں ہار کے خوف سے نہیں اترنا چاہئے،جیت کا عزم لے کرگراؤنڈ میں جائیں اور جم کر کھیلیں

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 08:30:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں