آئرلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند،ہم مکمل رکن ملکوں کیساتھ مزید ..
تازہ ترین : 1
آئرلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند،ہم مکمل رکن ملکوں ..

آئرلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہشمند،ہم مکمل رکن ملکوں کیساتھ مزید میچ کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان چند ملکوں میں سے ایک ہے جو آئرلینڈ کیساتھ کھیلنا چاہتا،آئرش کرکٹ بورڈ ڈائریکٹر

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء )کرکٹ آئرلینڈ نے میچوں کی ایک سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیاہے۔ یہ بات آئرلینڈ کرکٹ کے ڈائریکٹر پرفارمنس رچرڈ ہولڈز ورتھ نے آج ایڈیلیڈ سے بلفساٹ روانگی سے قبل کہی۔انہوں نے کہا کہ دورے کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے جنوری میں رابطہ کیاگیاتھا تاہم بورڈ نے بعض سکیورٹی وجوہات کی بناپر اس بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جواب ملنے کے بعد دوبارہ بات چیت شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم مکمل رکن ملکوں کیساتھ مزید میچ کھیلنا چاہتے ہیں اور پاکستان چند ملکوں میں سے ایک ہے جو آئرلینڈ کیساتھ کھیلنا چاہتاہے۔

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 08:27:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں