تباہ ہونے والی ایئر ایشیا کی پرواز کا سرچ آپریشن ختم

جمعرات 19 مارچ 2015 09:17

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)دسمبر میں تباہ ہونے والے ایئر ایشیا کے مسافر بردار ہوائی جہاز کے لیے جاری سرچ آپریشن باقاعدہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ انڈونیشیا کے حکام نے بتایا ہے کہ بدھ تمام امدادی ٹیموں کو واپسی کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایئر ایشیا کی پرواز 8501 اٹھائیس دسمبر کی صبح جاوا کے شہر سورابایا کے ہوائی اڈے سے سنگاپور کے لیے روانہ ہوئی تھی ، جس کے بیالیس منٹ بعد اس جہاز اور کنٹرول روم کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ اس جہاز میں 162 افراد سوار تھے، جن میں سے 106 کی لاشیں جاوا کے سمندری پانیوں سے برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 56 کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔