یورپی مخالفت کے باوجود یونان میں انسدادِ غربت کا بل منظور

جمعرات 19 مارچ 2015 09:16

ایتھنز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)یونانی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز بھاری اکثریت سے اس بل کی منظوری دے دی، جس کے تحت غربت کے شکار خاندانوں کی مالی مدد کی جا سکے گی۔ یورپی یونین کی جانب سے اس بل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس قانون کے تحت مالی پریشانیوں کے شکار تیس ہزار خاندانوں کو مفت بجلی اور 220 یورو تک کی مالی مدد دی جا سکے گی جب کہ 30 ہزار شہریوں کو خوراک کے ووچرز بھی دیے جائیں گے۔ یورپی یونین کا موقف ہے کہ یونان کو قرضوں کے بحران سے نکلنے کے لیے سخت بچتی اقدامات کی ضرورت ہے۔