پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل شملہ سمجھوتے سے نکالا جا سکتا ہے ،بھارت، پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کا سلسلہ بند کرنے تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ، ترجمان وزارت خارجہ سید اکبر الدین

جمعرات 19 مارچ 2015 08:57

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء) بھارت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ شملہ سمجھوتہ کے تحت مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہ اکہ بھارت پاکستان کے ساتھ پرامن طریقے سے مسائل کا حل چاہتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا ڈھانچہ ختم کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بار بار بھارت مخالف سرگرمیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے خاتمے تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل شملہ سمجھوتے سے نکالا جا سکتا ہے ۔