شیریں مزاری کی پارٹی کے تمام عہدوں کی تحلیل سے متعلق خبروں کی تردید، پارٹی کا کوئی بھی عہدہ تحلیل نہیں کیا گیا البتہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،ترجمان پی ٹی آئی

جمعرات 19 مارچ 2015 08:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے پارٹی کے تمام عہدوں کی تحلیل سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں غیر حقیقی اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارٹی کا کوئی بھی عہدہ تحلیل نہیں کیا گیا البتہ جسٹس وجہیہ الدین احمد کی جانب سے مرتب کی گئی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسلام آبادسے جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن نے کمیٹیاں تحلیل کرنے کی سفارش کی ہے البتہ اس حوالے سے حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی کی اعلی قیادت کا اہم ترین مشاورتی اجلاس اتوار کے روز اسلام آباد میں طلب کیا ہے جس میں صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق پارٹی تحلیل کرنے کا اختیار سیکرٹری جنرل اور چیئرمین تحریک انصاف ہی کو حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :