یوم پاکستان پر پریڈ کیلئے انتظامیہ نے وفاق المدارس اور تنظیم المدارس کے تعاون ..
تازہ ترین : 1
یوم پاکستان پر پریڈ کیلئے انتظامیہ نے وفاق المدارس اور تنظیم المدارس ..

یوم پاکستان پر پریڈ کیلئے انتظامیہ نے وفاق المدارس اور تنظیم المدارس کے تعاون سے 7مدرسے 24مارچ تک بند کرادئیے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء) یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے وفاق المدارس اور تنظیم المدارس کے تعاون سے سات مدرسے چوبیس مارچ تک کے لیے بند کرادئیے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر انتظامیہ نے سات مدارس کو چوبیس مارچ تک کے لئے بند کرادیاہے۔ان سات مدارس میں تعلیم العلوم ، تعلیم القرآن، اشرف العلوم،انوار القرآن، دربار بہار پھلاں، مدرسہ حنیفیہ غوثیہ اورمسجد عمر فاروق شامل ہیں۔

ضلع انتظامیہ نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر اکتالیس مدارس بند کرنے کی سفارش کی تھی۔جس پر وفاق المدارس نے عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔ بعد میں مذاکرات میں یہ طے پایا کہ اسلام آباد کے صرف سات مدارس بند کیے جائیں گے اور ان مدارس کو بند کرنے کی یقین دہانی وفاق المدارس اور تنظیم المدارس نے بھی کرادی ہے

وقت اشاعت : 19/03/2015 - 08:50:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں