بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی،نیپرا نے منظوری دیدی، صارفین کو12 ارب روپے کا ریلیف ملے گا،کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا،نیپرا حکام

جمعرات 19 مارچ 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر جنوری کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جسے نیپرا نے منظور کرلیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین 12 ارب روپے کا ریلیف دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :