وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری،34 دہشت گرد ہلاک،متعدد زخمی ،ہلاک ہونیوالوں میں تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے اہم کمانڈربھی شامل ،بمباری سے 8 مشتبہ ٹھکانے ،اسلحہ اور گولہ بارود مکمل طور پر تباہ کر دیئے گئے،آئی ایس پی آر

جمعرات 19 مارچ 2015 08:43

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء) وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈروں سمیت 34 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ، جبکہ 8 مشتبہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روزحساس اداروں کی رپورٹ پر سکیورٹی فورسز نے جیٹ طیاروں کی مدد سے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈروں سمیت 34 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بمباری سے شدت پسندوں کے 8 مشتبہ ٹھکانے بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے اور ان ٹھکانوں میں موجود اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیئے گئے ہیں