چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات ،وزیر داخلہ نے الطاف حسین کیخلاف ثبوت پیش کر دیئے،ملاقات میں نائن زیر وپر رینجرز کا چھاپہ اور الطاف کیخلاف مقدمہ درج کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،الطاف حسین کو لندن کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روکا جائے ،وزیر داخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر کو درخواست

جمعرات 19 مارچ 2015 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مارچ۔2015ء)وزیر داخلہ چوہدری چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ برٹن کی ملاقات ،وزیر داخلہ نے الطاف حسین کے رینجرز کو دھمکیاں اور گزشتہ روز انکے خلاف درج ہونے والے مقدمہ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے یہاں اسلام آباد میں ملاقات کی ،ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات،کراچی میں امن وامان ،ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیر وپر رینجرز کا چھاپہ اور دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ الطاف حسین کے برطانیہ میں بیٹھ کر رینجرز کو دھمکیاں اور پاکستان میں گزشتہ روز درج ہونے والے مقدمہ پر بھی بات چیت کی گئی ،وزیر داخلہ نے ملاقات کے دوران الطاف حسین کے خلاف ثبوت بھی برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کئے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کوبتایا کہ الطاف حسین لند ن میں بیٹھ کر پاکستانی حکام ،رینجرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر سے درخواست کی ہے کہ الطاف حسین کو لندن کی سرزمین سے پاکستان کو دھمکیاں اور بیان بازی سے روکا جائے۔

ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے