لیگی راہنما ممتاز بھٹو کا عنقریب تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع

بدھ 18 مارچ 2015 09:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) قوم پرست راہنما سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے کزن سابقہ وزیراعلیٰ سندھ و ن لیگی راہنما ممتاز بھٹو تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان عنقریب عمران خان کے ساتھ میٹنگ میں کرنے والے ہیں۔ ممتاز علی بھٹو کو آئندہ سال تحریک انصاف میں اہم منصب دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینئر قوم پرست راہنما ممتاز بھٹو کی شمولیت سے تحریک انصاف کی اندرون سندھ تنظیم نو بہتر بنانے میں مدد ملے گی جبکہ ذرائع کے مطابق سندھ میں موجود تحریک انصاف کے سینئر اور نظریاتی راہنماؤں نے ممتاز علی بھٹو کی شمولیت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا کہ پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والے اور شروع سے خدمات دینے والے عہدیداروں کو نظرانداز کیا گیا ہے اور خدشات کا اظہار کیا ہے کہ عام کارکن کی سردار اور وڈیرے سائیں تک رسائی ناممکن بھی ہو جائے گی۔

چھوٹے کارکن کیلئے پارٹی کام کرنا مشکل ہوگا اور اپنے مسائل وڈیرے سائیں تک پہنچا نہیں سکے گا۔