خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی

بدھ 18 مارچ 2015 10:03

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء)عالمی منڈی میں کاروبار کے دوران خام تیل کی قیمت چھ سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں اناسی سینٹ فی بیرل کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد کاروبار کے دوران تینتالیس ڈالر نو سینٹ فی بیرل پر آ گیا جو فروری دو ہزار نو کے بعد عالمی تیل کی کم ترین سطح ہے۔

(جاری ہے)

جون دو ہزار چودہ کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں پچپن فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے۔