امریکہ کا افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے ..
تازہ ترین : 1

امریکہ کا افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ، آئندہ ہفتے صدر اوباما اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کا امکان ۔امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء )امریکہ نے افغانستان سے امریکی افواج کی تعداد میں کمی کرنے کا فیصلہ ترک کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ ہفتے امریکی صدر اوباما اور افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات کا امکان ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ افغان فوج کی جانب سے امریکی صدر اوباما سے فی الحال افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی نہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

امریکی حکام کے مطابق اس وقت افغانستان میں تقریبا دس ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں گزشتہ دنوں امریکہ کی جانب سے یہ تعداد کم کرکے ساڑھے پانچ ہزار کرنے پر غور کیا جارہا تھا مگر اب امریکہ نے اس فیصلے پر اگلے سال تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یہ فیصلہ جاری کیا تھا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن کی میعادسترہ مارچ دو ہزار سترہ تک بڑھا دی جائے۔

وقت اشاعت : 18/03/2015 - 10:02:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں