اڈیالہ جیل میں خوبرو ماڈل ایان علی کے آتے ہی جیل کی رونقیں بحال ہوگئیں، راولپنڈی کی بیوروکریسی اڈیالہ جیل پہنچ گئی رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی اڈیالہ جیل رات گزارنے پہنچ گئے ،ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان اور ڈی ایس پی ارشد وڑائچ کی جانب سے ماڈل کو اپنے بیڈ رو م میں رات پرسکون گزارنے اور ڈانس پارٹی کا انکشاف

بدھ 18 مارچ 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء ) اڈیالہ جیل میں خوبرو ماڈل ایان علی کے آتے ہی جیل کی رونقیں بحال ہوگئیں ،راولپنڈی کی بیوروکریسی اڈیالہ جیل پہنچ گئی رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کی بھی اڈیالہ جیل میں رات گزارنے پہنچ گئے ،ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان اور ڈی ایس پی ارشد وڑائچ کی جانب سے ماڈل کو اپنے بیڈ روم میں رات پرسکون گزارنے اور ڈانس پارٹی کا انکشاف ہواہے ،جیل کی سیکورٹی کے لیے مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے ۔

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق ایان علی کو بطور مہمان اڈیالہ جیل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہاہے ۔رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے پہنچ گئے ماڈل کی جانب سے پی سی ہوٹل کی کھانے کی فرمائش نے میزبانوں کو مشکل میں ڈال دیا ماڈل کو جہانگیر ہوٹل کا کھانا پیش کیا گیا تاہم ان کی جانب سے پی سی ہوٹل کی فرمائش کی گئی جس کو بعد ازں خالد ملک کی جانب سے پورا کیا ۔

(جاری ہے)

جس کے تحت گزشتہ روز ڈانس پارٹی کے علاوہ رات بھی ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان کے بیڈ روم میں گزارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب 5کروڑ روپے دوبئی لے جانے کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کے لیے بین الاقوامی سطح کے فریش جوسز سے خدمت کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خوبردو ماڈل کے اڈیالہ جیل میں آتے ہی تمام رونقیں بحال ہو گئی ہیں جبکہ روالپنڈی کی بیوروکریسی نے بھی ڈانس پارٹی کی اطلاعات کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کرلیا ہے ۔ آ ن لائن کے رابطہ کرنے پر رحمان ملک کے بھائی خالد ملک نے موبائل فون بند کردیا اور موقف نہیں دیا ۔

متعلقہ عنوان :