وزارت خزانہ نے چھوٹے زمین داروں کے لئے قرضہ گارنٹی سکیم کی منظور دیدی، 5کنال نہری اور 10کنال بارانی زمین رکھنے والے قرضہ لینے کے اہل ہونگے ، قرضہ سکیم کے لئے 5ارب مختص ،سکیم کا باقاعدہ آغاز چند روز میں کر دیا جائے گا،وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

بدھ 18 مارچ 2015 09:12

آسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء) وزارت خزانہ نے چھوٹے زمین داروں کے لئے قرضہ گارنٹی سکیم کی منظور دیدی، 5کنال نہری اور 10کنال بارانی زمین رکھنے والے قرضہ لینے کے اہل ہونگے ، قرضہ سکیم کے لئے 5ارب مختص کر دئیے گئے ہیں،کم از کم قرضے کی حد ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، سکیم کا باقاعدہ آغاز چند روز میں کر دیا جائے گا، وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی میں چھوٹے زمینداروں کے لئے قرضوں کی منظوری دیدی گئی جس کے مطابق ایسے زمیندار جو قرضے کے حصول کے لئے مطلوبہ ضمانت نہیں رکھتے ہیں کو قرضے دئیے جائیں گے 5کنال نہری اور 10کنال بارانی زمین رکھنے والے اہل ہونگے زمینداروں کو کم از کم قرضہ ایک لاکھ روپے تک ایک سے ڈیڈھ سال تک کے لئے دیا جائے گا اور کسی بھی نادہندگی کا 50فیصد حکومت ادا کرے گی آئندہ چند روز میں قرضہ سکیم کا باضابطہ افتتاح کر دیا جائے گا اس موقع پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے وزارت خزانہ کے افسران نے بتایا کہ زرعی قرضہ سکیم کے لئے حکومت نے 5ارب روپے مختص کئے تھے جس میں فروری کے اختتام تک282ارب روپے زمینداروں میں تقسیم کئے جا چکے ہیں جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 32فیصد زیادہ ہے انہوں نے بتایا کہ تمام نجی بنکوں کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کسانوں کو قرضہ کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں وفاقی وزیر خزانہ نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :