عمران فاروق قتل کیس ،حکومت کا ملزمان برطانیہ کے سپردکرنے کاحتمی فیصلہ، حوالگی الطاف حسین کیخلاف کارروائی سے مشروط کرنے مطالبے کاامکان

بدھ 18 مارچ 2015 09:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مارچ۔2015ء)انتہائی اہم ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حکومت نے عمران فاروق قتل کیس میں ملوث ملزمان برطانیہ کے سپردکرنے کاحتمی فیصلہ کرلیاہے ۔ملزمان کی حوالگی الطاف حسین کیخلاف کارروائی سے مشروط کئے جانے کے مطالبے کاامکان ۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہواہے کہ قائدایم کیوایم الطاف حسین کے خلاف ہونے والے مقدمہ کی کاپی اورویڈیوثبوت سکارٹ لینڈیارڈکوبھیجنے کافیصلہ ہواہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ برطانیہ حکومت سے باضابطہ رابطہ کرکے انہیں عمران فاروق قتل مقدمہ میں ملوث2ملزمان کی سکاٹ لینڈیارڈکوحوالگی کرنے کی بھی بات کی جائے گی اوراس کے علاوہ الطاف حسین کے خلاف کراچی میں درج ہونے والے مقدمہ کی کاپی اورتمام ویڈیوثبوت جوکہ الطاف حسین نے پاک فوج ،رینجرزاورقانون نافذکرنے والے اداروں کے خلاف تقریروں کے دوران ہرزہ سرائی کی ہے دیئے جائیں گے