سانحہ یوحنا آباد :تشدد آمیز مظاہروں کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی ٹیم کے مختلف چینلز سے مظاہروں کی فوٹیج حاصل کرنے کیلئے رابطے

منگل 17 مارچ 2015 09:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) سانحہ یوحنا آباد کے خلاف ہونے والے تشدد آمیز مظاہروں کی انکوائری کے سلسلے میں بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف چینلز سے ان مظاہروں کی فوٹیج حاصل کرنے کیلئے رابطے قائم کرلئے ہیں، تحقیقاتی ٹیم فوٹیج کے ذریعے ان مظاہرین کو فوکس کرے گی جو دو عام شہریوں کو زندہ جلانے سمیت مظاہرے کے دوران لوٹ مار کرنے اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، بتایا گیا ہے کہ اس ٹیم میں مختلف ایجنسیوں کے ماہر افسران کو شامل کیا گیا ہے جو اپنی رپورٹ وزارت داخلہ سمیت وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی اور اس رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔