وزیرداخلہ چوہدری نثار کی نیول چیف سے ملاقات ، ملک میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے ..
تازہ ترین : 1
وزیرداخلہ چوہدری نثار کی نیول چیف سے ملاقات ، ملک میں سیکورٹی صورتحال ..

وزیرداخلہ چوہدری نثار کی نیول چیف سے ملاقات ، ملک میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے گزشتہ روزپنجاب ہاوٴس میں چیف آف نیول سٹاف سے اہم ملاقات کی ہے ،ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ اورچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمدذکااللہ نے ملک میں سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملک کی مجموعی سیکورٹی کے علاوہ سمندری سیکورٹی کے بارے میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اورچیف آف نیول سٹاف نے تبادلہ خیال کیااورمزیدبہتربنانے کیلئے صلاح مشورہ کیا

وقت اشاعت : 17/03/2015 - 09:44:45

اپنی رائے کا اظہار کریں