اسرائیل میں پارلیمانی الیکشن آج ، جیت گیا تو یروشلم میں نئی یہودی بستیاں، نیتن یاہو کا اعلان

منگل 17 مارچ 2015 09:56

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) اسرائیل میں پارلیمانی الیکشن کا انعقاد آج (منگل کو)ہو رہا ہے ۔پیر کے روز بڑی سیاسی جماعتوں نے رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ ان انتخابات میں اصل مقابلہ بظاہر سینٹر لیفٹ پارٹیوں کے اتحاد زائنسٹ یونین اور وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی قدامت پسند جماعت لیکوڈ پارٹی کے درمیان ہو گا۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے آخری روز نیتن یاہو نے کہا کہ اپنی کامیابی کی صورت میں وہ فلسطینیوں کو مزید رعایت نہیں دیں گے اور مشرقی یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔ زائنسٹ یونین کے سربراہ آئزک ہرزوگ نے ووٹروں سے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی چھ سالہ حکومت کے خاتمے کے لیے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں۔ عوامی جائزوں کے مطابق زائنسٹ یونین کو لیکوڈ پارٹی پر سبقت حاصل ہے۔