سانحہ یوحناآبادکے بعدمظاہرین کی جانب سے جلایاگیاشخص عام شہری نکلا،نعیم کاتعلق قصورسے تھاشیشے کاکام کرتاتھا،ورثاء نے شناخت کرلی، کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہبازشریف

منگل 17 مارچ 2015 09:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء)سانحہ یوحناآبادکے بعدمظاہرین کی جانب سے جلایاگیاشخص عام شہری نکلا،نعیم کاتعلق قصورسے تھاشیشے کاکام کرتاتھا،ورثاء نے شناخت کرلی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روزمظاہرین نے جس شخص کوپکڑکرکے ہلاک کرنے کے بعدجلایاتھااس کی شناخت ہوگئی ،محمدنعیم کاتعلق قصورکے ایک گاوٴں سے ہے ،محمدنعیم شیشے کاکام کرتاتھا،نعیم کے بھائی محمداسلم کے مطابق اس کے بھائی کوبے گناہ قتل کیاگیا،وہ شیشے کاکام کرتاتھاجبکہ ان کے والدکاکہناہے کہ ان کابیٹاصبح 8بجے کام کے لئے گیاجبکہ بہن نے کہاہے کہ ان کے بھائی نے بتایاکہ وہ 2گھنٹے بعدکام ختم کرکے کھاناکھانے آئیگا۔

ادھروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وزیراعلیٰ نے زندہ جلانے والے نعیم کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کابھی حکم دیدیاہے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ سانحہ یوحناآبادکے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق اوربلاتاخیرکارروائی ہوگی تاہم کسی کوبھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،وزیراعلیٰ نے محمدنعیم کوزندہ جلائے جانے کے واقع کانوٹس بھی لے لیاہے اورقاتلوں کی فوری گرفتاری کاحکم دیدیاہے ۔