این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے 284 پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ لاہور سے اسلام آباد منتقل

منگل 17 مارچ 2015 09:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے 284 پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر این اے 122 کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کرانے کے لئے ووٹوں کا ریکارڈ لاہور سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ریکارڈ نادرا ہیڈ کوارٹر میں منتقل کیا جائے گا جہاں نادرا ووٹون کی تصدیق انگوٹھوں کے نشان سے کرے گا۔ پولنگ اسٹیشن کا ریکارڈ ریٹرنگ آفیسر‘ پولیس اور عمران خان کی طرف سے مقرر کردہ نمائندے کی نگرانی میں اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جنرل الیکشن مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی اور دھاندلی کیس کی سماعت کرنے والے ٹربیونل سے استدعا کی تھی کہ ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :