ایف بی آر حکام نے ماڈل ایا ن علی کے خلاف ٹیکس چوری کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع ..
تازہ ترین : 1
ایف بی آر حکام نے ماڈل ایا ن علی کے خلاف ٹیکس چوری کے حوالے سے بھی تحقیقات ..

ایف بی آر حکام نے ماڈل ایا ن علی کے خلاف ٹیکس چوری کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی، ایان علی نے کتنا ٹیکس جمع کرایا ،کتنی آمدنی ظاہر کی ہے، تفتیش شروع ہوگئی، اڈیالہ جیل میں خوبرو ماڈل ایان علی کے آتے ہی رونقیں بحال ہوگئیں ،راولپنڈی کی بیوروکریسی جیل پہنچ گئی، رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی جیل میں رات گزارنے پہنچ گئے،ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان اور ڈی ایس پی ارشد وڑائچ کی جانب سے ماڈل کو اپنے بیڈ رول میں رات پرسکون گزارنے اور ڈانس پارٹی کا انکشاف

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مارچ۔2015ء) ایف بی آر حکام نے ماڈل ایا ن علی کے خلاف ٹیکس چوری کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی ،5لاکھ ڈالر بیرون ملک لے جانی والی ایان علی نے کتنا ٹیکس جمع کرایا ہے اور کتنی آمدنی ظاہر کی ہے اس کی تفتیش شروع کر دی گئی، ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے ائیرپورٹ پر 5لاکھ ڈالر دبئی سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑی جانے والی معروف ماڈل ایان علی کے دیگر اثاثوں اور جمع کرائے جانے والے ٹیکس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری سمیت تین مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ایف بی آر حکام ان سے یہ تفتیش کر رہی ہے کہ اس نے اب تک کتنا ٹیکس ادا کیا ہے اور کتنی آمدنی ظاہر کی ہے ایف بی آر حکام اس حوالے سے بھی تفتیش کر رہی ہے کہ اس سے قبل ماڈل گرل کتنی رقم بیرون ملک منتقل کر چکی ہے ۔

دوسری جانب اڈیالہ جیل میں خوبرو ماڈل ایان علی کے آتے ہی جیل کی رونقیں بحال ہوگئیں ،راولپنڈی کی بیوروکریسی اڈیالہ جیل پہنچ گئی رحمان ملک کے بھائی خالد ملک کی بھی اڈیالہ جیل میں رات گزارنے پہنچ گئے ،ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان اور ڈی ایس پی ارشد وڑائچ کی جانب سے ماڈل کو اپنے بیڈ رول میں رات پرسکون گزارنے اور ڈانس پارٹی کا انکشاف ہواہے ،جیل کی سیکورٹی کے لیے مزید نفری بھی طلب کرلی گئی ہے ۔

خبر رساں ادارے کو ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق ایان علی کو بطور مہمان اڈیالہ جیل میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہاہے ۔رحمان ملک کے بھائی خالد ملک بھی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے پہنچ گئے ماڈل کی جانب سے پی سی ہوٹل کی کھانے کی فرمائش نے میزبانوں کو مشکل میں ڈال دیا ماڈل کو جہانگیر ہوٹل کا کھانا پیش کیا گیا تاہم ان کی جانب سے پی سی ہوٹل کی فرمائش کی گئی جس کو بعد ازں خالد ملک کی جانب سے پورا کیا ۔

جس کے تحت گزشتہ روز ڈانس پارٹی کے علاوہ رات بھی ایس پی اڈیالہ ملک مشتاق اعوان کے بیڈ روم میں گزارنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب 5کروڑ روپے دوبئی لے جانے کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کے لیے بین الاقوامی سطح کے فریش جوسز سے خدمت کی جارہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خوبردو ماڈل کے اڈیالہ جیل میں آتے ہی تمام رونقیں بحال ہو گئی ہیں جبکہ روالپنڈی کی بیوروکریسی نے بھی ڈانس پارٹی کی اطلاعات کے بعد اڈیالہ جیل کا رخ کرلیا ہے ۔ آ ن لائن کے رابطہ کرنے پر رحمان ملک کے بھائی خالد ملک نے موبائل فون بند کردیا اور موقف نہیں دیا ۔

وقت اشاعت : 17/03/2015 - 09:17:23

قارئین کی رائے :

  • maajid Says : 18/03/2015 - 06:56:42

    almost all Pakistani are corrupt within their reach. so why worry about ayaan ali, her money or her taxes etc. one should fix themselves first and then others

    Reply to this comment

اپنی رائے کا اظہار کریں