سابق مسٹر پاکستان عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک 2015کا ٹائٹل جیت لیا
تازہ ترین : 1

سابق مسٹر پاکستان عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک 2015کا ٹائٹل جیت لیا

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والی عاطف انور نے آرنلڈ کلاسک 2015کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عاطف انور کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ 2005 میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیت چکا ہے۔عاطف اس سے پہلے مسٹر کراچی اور مسٹر سندھ بھی رہ چکا ہے۔عاطف نے 2009میں میامی اور امریکا میں مسٹر یونیورس کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

مسٹر یونیورس کے اس مقابلے میں 100سے زیادہ ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں عاطف نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ہالی وڈ کے اداکار اور سابق مسٹر یونیورس آرنلڈ نے جب عاطف کا ہاتھ پکڑ کر اس کی جیت کا اعلان کیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پایا اور اس کی آنکھ سے آنسو جاری ہوگئے۔عاطف نے آرنلڈ کلاسک 2015کاٹائٹل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وقت اشاعت : 16/03/2015 - 08:59:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں