حملہ آوروں نے چرچ کے مرکزی دروازوں میں داخل ہونے کی کوشش کی‘ گارڈز نے روکا تو دونوں دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی‘ پادری

پیر 16 مارچ 2015 10:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) کیتھولک گرجا گھر کے پادری نے کہا کہ حملہ آوروں نے چرچ کے مرکزی دروازوں میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہاں پرتعینات گارڈز نے ان کو روکنے کی کوشش تو دونوں دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی، ان دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار نے لاہور کے گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، ان دھماکوں کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر اور گردونواح میں پھیل گئی جس سے مختلف علاقوں میں مسیحی برادری میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی اور مشعل افراد نے فیروز پور روڈ، نشتر کالونی، ملتان روڈ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی مسیحی جلوس کی شکل میں سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے ٹائر جلا کر مین روڈ بلاک کردیا، سرکاری املاک کے علاوہ پرائیویٹ گاڑیوں اور میٹرو بس کے سٹیشنوں کو تھوڑ پھوڑ دیا، آخری اطلاعات کے مطابق شہر میں دھماکوں کے خلاف ریلیاں اور جلوس نکال کر دہشت گردوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :