شہباز شریف کا راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبہ ہر حال میں 31 مارچ تک مکمل کرنے کا حکم

پیر 16 مارچ 2015 10:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے راولپنڈی اسلام آباد میٹروبس منصوبہ ہر حال میں 31 مارچ تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا مزید تاخیر برداشت نہیں کر سکتا ۔

(جاری ہے)

مجموعی لاگت کا 71 فیصد تک ادا کر دیا گیا ہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میٹروبس منصوبے کی تکمیل کا عرصہ 30 جنوری 2015 تھی تاہم اب یہ منصوبہ ایک ماہ 15 دن تاخیر کا شکار ہو چکا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے میڑوبس کے ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے ، کمشنر راولپنڈی کیپٹن ( ر ) زاہد سعید کو حکم دیا ہے کہ 31 مارچ تک منصوبہ مکمل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :