بناسپتی گھی کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کئی ملز مالکان نے اپنی ملیں بند کر دیں، گھی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

پیر 16 مارچ 2015 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت کی جانب سے بناسپتی گھی کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کی وجہ سے گھی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے کئی ملز مالکان نے اپنی ملیں بند کر دی ہیں بعض ملوں کو حکومت نے قانون کی پابندی نہ کرنے پر سیلڈ کر دیا ہے جبکہ سندھ کے کاشتکاروں ، شوگر ملزم مالکان میں تنازع کی وجہ سے زرعی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاشتکار زیادہ قیمت چاہتے ہیں لیکن شوگر ملز مالکان گنے کی زیادہ قیمت دینے کو تیار نہیں ہیں ۔