2017 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی۔خواجہ آصف، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں سیاسی استحکام آیا ہے۔وفاقی وزیر پانی وبجلی کا سیا لکوٹ میں خطاب

پیر 16 مارچ 2015 09:59

سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء )وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت 2017 تک بجلی کا بحران ختم کردے گی۔سیالکوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث ملک میں سیاسی استحکام آیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے اپنے وعدوں کی تکمیل کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، جس کے لئے اقتصادی پالیسیوں کے فوائد عام آدمی تک پہنچانے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت توانائی کے بحران کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھارہی ہے، رواں ماہ کے اختتام تک این ایل جی کی درآمد کا عمل شروع ہوجائے گا جس سے توانائی کے بحران میں مدد ملے گی۔ 2017 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :