لاہور،یوحنا آباد خود کش حملوں کے بارے میں ابتدائی رپورٹ تیار‘خودکش حملوں کی تصدیق،دھماکوں میں 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا‘خود کش حملوں میں سلفر نائٹریٹ اور ٹیٹرا نائٹریٹ استعمال کیا گیا

پیر 16 مارچ 2015 09:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء) پولیس نے سانحہ یوحنا آباد بم دھماکوں کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرجا گھروں میں 2 خود کش دھماکے ہوئے۔ خود کش بمباروں نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد استعمال کیا۔

(جاری ہے)

دھماکوں میں دیسی ساختہ بم استعمال ہوئے۔ خود کش حملوں میں سلفر نائٹریٹ اور ٹیٹرا نائٹریٹ استعمال کیا گیا۔ خود کش جیکٹوں میں بال بیئرنگ کے ساتھ دھاتی ٹکڑے استعمال کئے گئے۔ دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ، نٹ بولٹ اور بڑی تعداد میں کیل ملے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش بمباروں کی عمریں 22 سے 28 سال تک تھیں۔

متعلقہ عنوان :