دہشتگردی کیخلاف بلا امتیاز کاروائی کے بھر پور حمایت کرتے ہیں ‘نائن زیرو پر پڑنے والا چھاپہ ایکشن پلان کا حصہ تھا ‘دہشت گرد کسی بھی شکل و صورت میں ہو اسکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ‘رضا ربانی کی حمایت پر نواز شریف کے مشکور ہیں ‘دہشت گردی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ‘دہشتگردی مخالفت پراپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں‘ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر شروع کیا گیا الطاف حسین مارشل لاء کی بات کر رہے تھے ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی اوستہ محمد میں میڈیا سے بات چیت

پیر 16 مارچ 2015 09:14

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مارچ۔2015ء ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کے بھر پور حمایت کرتے ہیں ‘نائن زیرو پر پڑنے والا چھاپہ ایکشن پلان کا حصہ تھا ‘دہشت گرد کسی بھی شکل و صورت میں ہو اسکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے ‘رضا ربانی کی حمایت پر نواز شریف کے مشکور ہیں ‘دہشت گردی ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ‘دہشتگردی مخالفت پراپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں‘ کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر شروع کیا گیا الطاف حسین مارشل لاء کی بات کر رہے تھے ۔

وہ اتوا رکو اوستہ محمد میں سابق بیوروکریٹ اسلم جمالی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نمبر آف گیم کی بجائے جمہوری عمل پر یقین رکھتی ہے سینٹ میں ہماری واضع اکثریت ہے چیر مین سینٹ کے لئے رضا ربانی کی حمایت پر وزیر اعظم میاں نواز شریف کے مشکور ہیں یقینی طور پر رضاربانی سنجیدہ اور تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں انہوں نے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنے کی ضرورت ہے نائن زیرو پر چھاپہ ایم کیو ایم کی خواہش پر مارا گیا الطاف حسین نے تو ملک کو فوج کے حوالے کرنے کا پر زور مطالبہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی عوم کی مقبول جماعت ہے زرعی اجناس کی قیمتوں میں کمی کے سوال پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص زرعی پالیسی کے سبب زرعی شعبہ بحران کی زد میں ہے ہماری حکومت نے زرعی شعبے کی اصلاح کے لئے دور رس اقدامات کئے رائس ایکسپورٹ کارپوریشن کو بند کرنے سے زراعت کو نقصان اٹھانا پڑا ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کی خبروں میں صداقت نہیں اگر گورنر راج لگا تو پورے ملک میں مارشل لاء لگے گا۔

سندھ اور بلوچستان کے مابین آر بی او ڈی کے متنازعہ مسئلے پر سندھ حکومت سے بات کی جائے گی اس موقع پر سابق سیکرٹری اسلم جمالی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد صادق عمرانی اور سندہ کے سابق رکن اسمبلی غلام محمد شہلیانی بھی انکے ہمراہ تھے ۔